سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا

ہفتہ 23 مئی 2020 23:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ تبدیل ہونیوالوں میں ایس ایچ او سب انسپکٹر ظفر اقبال اورا کو تھانہ غلام محمد آباد سے تھانہ ٹھیکری والا اور سب انسپکٹر شاہد سرور علوی کو ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر رانا محمد اصغر کو بطور ایس ایچ او تھانہ بلوچنی اور کرونا وائرس کا شکار ہو کر رخصت پر جانیوالے تھانہ صدر سمندری کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شعیب احمد کی جگہ سب انسپکٹر جاوید اقبال کو بطور ایس ایچ او تھانہ صدر سمندری تعینات کر دیا گیا جبکہ تھانہ ٹھیکری والا کے ایس ایچ او وحید شاہد کو پولیس لائن بھجوا دیا گیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں