عید الفطرکے ایام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرکے اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی خصوصی چیکنگ ٹیمیں متحرک رہیں

بدھ 27 مئی 2020 17:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) :ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر عید الفطرکے ایام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرکے اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی خصوصی چیکنگ ٹیمیں متحرک رہیں اور گرانفروشوں کو 4 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 12 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں،بازاروں اور شاہرات پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے چھاپے مارے اور اورپھل،سبزیاں،چکن،گوشت اور کریانہ کی بعض اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی کی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تاکیدکی کہ گرانفروشی کی روک تھام کو یقینی بنایا جایا اس سلسلے میں ماکیٹوں وبازاروں کے تسلسل سے دورے کریں اور باز نہ آنے والوں کوپابند سلاسل کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں