فیصل آباد کے قریب کار اور ڈمپر ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی ہوگئے

بدھ 27 مئی 2020 20:12

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) فیصل آباد کے نواحی علاقہ چک نمبر212 نزدکھدر والا سمندری کے قریب بدھ کی شام موٹر وے کے راستے لاہور جا نیوالی تیز رفتار کار اور ڈمپر ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق اور2 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ تیز رفتار کار کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث کار کے بے قابو ہوکر ڈمپر ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں پیش ۱ٓیا جس کے باعث کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد 45 سالہ مسرت زوجہ محمد اکرم، 28 سالہ رضوان ولد ارسلان، 32 سالہ اکرم ولد ارسلان ،40 سالہ نگینہ زوجہ ارسلان،8 سالہ عثمان ولد صفدر اور 5 سالہ عدیل ولد صفدر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد 10 سالہ عبداللہ ولد نامعلوم اور 5 سالہ احسن ولد نامعلوم شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامی حکام اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں جنہوں نے جاں بحق و زخمی ہونیوالوں کو پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کیا جبکہ وہاں سے دونوں شدید زخمیوں کو بعد ازاں تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل ۱ٓباد منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرناک بیان کی گئی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں