فیصل آباد، موٹر وے کار الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

بدھ 27 مئی 2020 22:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) فیصل آباد میں موٹروے پر کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سمندری موٹروے پر کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے میں 3 بچے بھی زخمی ہوگئے، ٹائر پھٹنے سے کار حادثے کا شکار ہوئی، ایک ہی خاندان کے افراد ملتان سے قصور جارہے تھے۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد میں سے 2 کو شدید چوٹیں آئی ہیں ایک معمولی زخمی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں