فیصل آباد: احساس اور وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرامز کے تحت مستحق افراد کی مالی امداد کا سلسلہ جاری

جمعہ 29 مئی 2020 23:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) ضلع میں احساس اور وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرامز کے تحت مستحق افراد کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں اب تک دو لاکھ 47ہزار 155مستحق مرد وخواتین دو ارب 96کروڑروپے سے زائد مالی امداد وصول کرچکے ہیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کو احساس وانصاف پروگرامز پر عملدرآمد کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ احساس کفالت امداد پروگرام کے تین مرحلوں اور وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلع میں 20 سنٹرز پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر مردوخواتین کے بیٹھنے کے بہترین انتظامات،پینے کے صاف پانی سمیت دیگر ضروری اقدامات بھی چوکس ہیں جبکہ انسداد کورونا اقدامات پر بھی حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ احساس اور وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرامز پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھارہی ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز بھی سنٹرز پر ضروری انتظامات کی سو فیصدموجودگی اور سامنے آنے والے مسائل کے حل کیلئے متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں