قاری محمد افضل قادری مرحوم کی دینی ملی اورقومی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا، پاکستان سنی تحریک

جمعہ 29 مئی 2020 23:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) قاری محمد افضل قادری مرحوم کی دینی ملی اورقومی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ قاری محمد افضل نے ہمیشہ تحفظ ناموس رسالت اور نظریہ پاکستان کی بقاء کیلئے کام کیا۔تعلیمات اسلامیہ کے فروغ بھائی چارے اور محبت کو فروغ دیا۔علمائومشائخ نے ہمیشہ باطل نظریات کی سرکوبی کیلئے علمی و عملی جہاد کیا۔

اسلام اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر محمد آصف رضا قادری نے پیر محمد افضل قادری کے انتقال پر تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دفاع مادر وطن کے لئے کسی بھی حد کو پار کر سکتے ہیں بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

لداخ پر چین اور بھارت نہیں بلکہ نہتے کشمیریوں کا حق ہے۔عالمی برادری کی بھارتی جارحیت کے خلاف پر اسرار خاموشی جانبداری اور بھارتی موقف سے متفق ہونے کے مترادف ہے۔علماء اور مشائخ و تنظیمات اہل سنت اس بات کا عزم دہراتے ہیں کہ بھارتی انتہاء پسندی کیخلاف پاک افواج کے ہر مثبت اقدام کی غیر مشروط حمایت کریں گے اجلاس میں افضل قادری مرحوم، کراچی فضائی حادثے میں شہید ہونے والوں اور قومی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر سٹی صدر حافظ محمد یاسر مدنی۔ مولانا بہادر علی رضوی نثار احمد قادری و دیگر بھی موجود تھے۔امریکی اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف مسلم ممالک متحد ہو کر مقابلہ کریں۔ مسلم ممالک کو کشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کے تحفظ کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔ پاکستانی قوم اندرونی و بیرونی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔

۔کشمیر پر مسلم ممالک کا کردار مایوس کن ہے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم پرعالمی ضمیر خاموش کیوں ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا، اب بھارتی فوج اور حکومت کے بس کی بات نہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے۔ مودی سرکار کی دہشتگردی اور ٹرمپ کی صہونی جنونیت مسلم اُمہ میں اتحاد امت کی سوچ اُجاگر کررہی ہے۔ اسلامی ممالک میں انتشار اور دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اور یہودی لابی کا ہاتھ شامل ہے۔پاکستان کی پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بھارتی سورمائوں کو ایسا جواب دیں کہ ہندو بنئے کا دماغ درست ہو جائے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں