فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام شہریوں میں کورونا سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی

ہفتہ 30 مئی 2020 17:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) :ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام شہریوں میں کورونا سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی منیجر کمیونیکیشن مطیب ورک نے سوشل موبلائیزرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ماسک کے بغیر گھومنے والے شہریوں کو اسکے استعمال کی تاکید کی۔

انہوں نے جی ٹی ایس، ریلورے سٹیشن چوک، سلیمی چوک اور دیگر علاقوں میں شہریوں میں آگاہی دی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ایف ڈبلیو ایم سی کی مشترکہ آگاہی مہم میں خصوصی فلوٹ بھی استعمال کیا گیا جس پر کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر درج تھیں۔ڈپٹی مینجر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انسداد کورونا مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں