فیسکوسیکنڈ سرکل فیصل آباد نے ماہ مئی میں 33بجلی چوروں کوپکڑا

ہفتہ 30 مئی 2020 18:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) : فیسکوسیکنڈ سرکل فیصل آباد نے ماہ مئی میں 33بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔65لاکھ کے جرمانے جبکہ 3کے خلاف مقدمات کا اندراج کرادیا گیا۔ ترجمان فیسکو کے مطابق وزارت توانائی اورچیف ایگزیکٹوفیسکوشفیق الحسن کی ہدایات پر فیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف خصوصی مہم دن رات جاری ہے۔ اس سلسلہ میںماہ مئی میں فیسکوکے سیکنڈ سرکل کی پانچ ڈویژنوں ناظم آباد،جی ایم آباد،پیپلز کالونی،سمندری اور تاندلیانوالہ میں کل8331بجلی کنکشنوں کو چیک کیا گیا جن میں سی33صارفین ڈائریکٹ سپلائی،میٹرمیں شنٹ سسٹم کے ذریعے اور میٹر ٹیمپرڈ کرکے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ان بجلی چور صارفین کوکل441566ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 65لاکھ 36ہزار روپے کے جرمانے جاری کئے گئے ہیں جبکہ تین کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرادیاگیا۔

(جاری ہے)

فیسکو ناظم آباد ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں سے کل1599بجلی کنکشنوں کو چیک کیا8صارفین بجلی چوری میں ملوث تھے۔ان کو 38274یونٹس کی مد میں 5لاکھ35ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔جی ایم آباد ڈویژن کی ٹیموں نے گزشتہ ماہ 1963کنکشن چیک کئی8صارفین بجلی چوری کررہے تھے ان کو130549یونٹس پر مشتمل 20لاکھ88ہزار روپے جرمانہ جاری کیا گیا۔

اسی طرح فیسکوسمندری ڈویژن کی ٹیموں نی1511کنکشن چیک کئی10 بجلی چوری میں ملوث صارفین کو156958 یونٹس پرمشتمل 21 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔فیسکو پیپلزکالونی ڈویژن سے 2018 کنکشن چیک کئے گئی4 صارفین بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ان کو 69664یونٹس پر مشتمل 11 لاکھ14ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔فیسکو تاندلیانوالاڈویژن کی ٹیموں نے علاقے سے 1240کنکشن چیک کئی3 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ان کو46121یونٹس پر مشتمل6 لاکھ روپے جرمانے کے بل جاری کئے گئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو شفیق الحسن نے صارفین بجلی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کہیں بھی ہونے والی بجلی چوری کی واردات پر گہری نظر رکھیں اور اس کی فوری اطلاع وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554، ہیلپ لائن 118یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیں تاکہ بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی کرکے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں