چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن کی ہدایت پر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں

بدھ 3 جون 2020 21:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن کی ہدایت پر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں فیسکو گرڈسسٹم کنسٹرکشن(جی ایس سی) ڈائریکٹوریٹ نے 132کے وی فاضل گرڈسٹیشن پر 10/13ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر کی جگہ دوگنی استعداد کے 20/26ایم وی اے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی محمد عاشق کے مطابق مذکورہ گرڈسٹیشن پر دوگنی استعداد کے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے گرڈکے لوڈ کی کیپسٹی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کا براہ راست فائدہ علاقے کے صارفین کو ہوگا ،وولٹیج کی کمی بیشی اور بجلی کی غیراعلانیہ بندش جیسے مسائل کے ازلے سمیت نئے کنکشنوں کا اجراء زیادہ تیزی کے ساتھ ہوگااور صارفین کو اس گرم موسم میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی مہیا ہوگی جبکہ گرڈسٹیشن پر اوورلوڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس سی نئے گرڈسٹیشنوں کی تعمیر،پرانے گرڈسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن ،ٹرانسفارمرز کی تبدیلی سمیت کئی اہم منصوبوں پر دن رات کام کررہا ہے تاکہ فیسکو تنصیبات اور آلات زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکیں اور صارفین تک بھی اس کے ثمرات پہنچیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں