زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی لیبارٹری کو کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے PCRٹیسٹوں کی اجازت

حکومتی سطح پر کروناء وائرس کی تشخیص کیلئے نمونے بھیجنے کا عمل جلد شروع ہوجائے گا

بدھ 8 جولائی 2020 20:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی لیبارٹری کو کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالے سے PCRٹیسٹوں کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر کروناء وائرس کی تشخیص کیلئے نمونے بھیجنے کا عمل جلد شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر شعیب خاں کی طرف سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے ذمہ داران پر مبنی کمیٹی کی طرف سے 3جولائی کو یونیورسٹی لیبارٹری کے دورے میں یہاں دستیاب تمام سہولیات کا بغور جائزہ لیا گیا جس کی سفارش پر کمیشن نے لیبارٹری کو پی سی آر ٹیسٹوں کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی میں قائم کی گئی کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مروجہ پیرامیٹرز اور گائیڈلائنز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس کے بعد حکومتی اداروںسے نمونوں کی آمد کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں