ضلع کی 44 مخصوص یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم 20جولائی سے شروع ہوگی، ڈپٹی کمشنر

بدھ 8 جولائی 2020 21:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) : ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ ضلع کی 44 مخصوص یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم 20جولائی سے شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں ایک ٹریننگ سیشن چک 229 رب مکوآنہ میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر محمد نے ٹریننگ سیشن کا دورہ کیا اورانسداد پولیوکی خصوصی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مخصوص پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران سٹاف کو تمام امور سے آگاہی ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مشینری کی ورکنگ حالت سمیت ادویات کی دستیابی اور صفائی کی صورتحال کو بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں