حکومت پنجاب کی خصوصی کاوش سے بقایا فنڈز کی فراہمی کی صورت میں کشمیر انڈر پاس کا منصوبہ بلاتاخیرمکمل کر لیا جائیگا، محمد سہیل خواجہ

بدھ 8 جولائی 2020 21:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) : ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی خصوصی کاوش سے بقایاتمام فنڈز کی فراہمی کی صورت میں کشمیر انڈر پاس کا منصوبہ بلاتاخیرمکمل کرلیاجائیگااس سلسلے میں حکومت پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختص کئے گئے 48کروڑ کے فنڈزیکمشت فراہم کردیئے جائینگے تاکہ عوامی بہبود اور شہری ترقی کے اس منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔

انہوں نے یہ بات کینال روڈ پر کشمیر پل انڈر پاس کی تعمیراتی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ چیف انجینئر شاہد محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ حسن ظہیر، این ایل سی کے میجرنذیر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے نے کشمیرپل انڈر پاس کے تعمیرشدہ حصوں اور بقایاتعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے این ایل سی حکام کا شکریہ ادا کیاکہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود انہوں نے بقیہ کام مکمل کرنے کیلئے تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے جسکی بدولت یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار نہیں ہوگا۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے رواںماہ کے دوران اس منصوبے کے بقایا فنڈز ملنے کی توقع ہے لہٰذا این ایل سی کے بقایاجات بھی ادا کردیئے جائینگے۔انہوں نے بتایاکہ اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے بقایافنڈز کے حصول کے سلسلے میں حکومتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کوشاں ہیں اوروہ اس مسئلے کے حل کیلئے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے این ایل سی کے سٹاف سے کہاکہ وہ تیزی کیساتھ تعمیراتی کاموں کو آگے بڑھائیں اس سلسلے میں دونوں اطراف سلپ روڈز کی تعمیرکیلئے رکاوٹوں کو بلاتاخیر دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں