اینٹی کرپشن فیصل آبادنے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ ۱ٓپریشن کریک ڈائون کے دوران گزشتہ ساڑھے چھ ماہ کے عرصہ میں فیصل آباد سے 9ارب 91کروڑ 44لاکھ 20ہزار 80روپے مالیت کی کل 33520کنال اراضی واگزار کرالی

منگل 14 جولائی 2020 14:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) اینٹی کرپشن فیصل آبادنے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ ۱ٓپریشن کریک ڈائون کے دوران گزشتہ ساڑھے چھ ماہ کے عرصہ میں فیصل آباد سے 9ارب 91کروڑ 44لاکھ 20ہزار 80روپے مالیت کی کل 33520کنال اراضی واگزار کرالی ہے جسے متعلقہ محکموں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن فیصل آباد عمران رضا نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایا کہ گزشتہ ساڑھی6 ماہ کے دوران چک نمبر 534ج ب جڑانوالہ کی 4ارب روپے مالیت کی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی29600کنال اراضی،چک نمبر 625ج ب جڑانوالہ کی محکمہ ریونیو کی 2کروڑ 25لاکھ روپے مالیت کی 15ایکڑ اراضی، چک نمبر 625ج ب جڑانوالہ کی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی 102کنال 11مرلے رقبہ کی 13کروڑ روپے مالیت کی اراضی ، چک نمبر 235سمندری روڈ نیاموآنہ کی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی 45کروڑ روپے مالیت کی 44کنال 18مرلے سرکاری اراضی،چک نمبر 122ج ب فیصل آباد کی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی 18کروڑ 12لاکھ روپے مالیتی 18کنال 12مرلے اراضی ، چک نمبر 61ج ب فیصل آباد کی 5کروڑ 34لاکھ روپے مالیتی 4کنال 9مرلے اراضی، چک نمبر 61ج ب فیصل آباد کی 2کروڑ 50لاکھ روپے مالیتی 5ایکڑ سرکاری اراضی ، چک نمبر 61ج ب میں ہی واقع 6کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی 10ایکڑ اراضی ،اسی چک میں واقع 3کروڑ روپے مالیت کی 6ایکڑ سرکاری اراضی، چک نمبر 61ج ب میں واقع 4کروڑ روپے مالیت کی ایک اور6ایکڑ اراضی ، ایک کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی دوسری 3ایکڑ 16مرلہ اراضی ، اسی چک میں واقع 18کروڑ روپے مالیت کی 8کنال 9مرلہ اراضی، اسی چک میں واقع 13کروڑ روپے مالیت کی 38کنال اراضی ، چک نمبر 121ج ب میں واقع ایک ارب 58کروڑ روپے مالیت کی 78کنال 19مرلہ اراضی، چک نمبر 164 ر ب چک جھمرہ کی 4کروڑ 12لاکھ 64ہزار روپے مالیتی 570کنال اراضی،چک نمبر 102ج ب چک جھمرہ کی 20لاکھ روپے مالیت کی 4کنال سرکاری اراضی ، چک نمبر 53/5ٹکڑہ تحصیل تاندلیانوالہ کی 30کروڑ روپے مالیتی 1601کنال 2مرلے سرکاری اراضی ،سٹی ہائوسنگ سکیم فیصل آباد کے قریب موجود ایک ارب روپے مالیت کی 101کنال 12مرلے سرکاری اراضی،مختلف چکوک میں واقع ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی 971کنال سرکاری اراضی مالیتی 48کروڑ 88لاکھ 50ہزار اور فیصل آباد شہر میں واقع نرسری کی 98ہزار روپے مالیتی اراضی کو واگزار کروایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں