پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل ۱ٓباد کی کاروائی، ناجائز اسلحہ و منشیات بر ۱ٓمد

منگل 14 جولائی 2020 16:22

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل ۱ٓباد نے منگل کے روز مختلف کاروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ و منشیات بر ۱ٓمدکرلیں۔ پی ایچ پی فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس پوسٹ جسوآنہ بنگلہ کے شفٹ انچارج اے ایس ۱ٓئی خالد محمود اور ہیڈ کانسٹیبل رانا وسیم رضا نے اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ الگ الگ کاروائیوں میں ملزم مزمل ولد الیاس سکنہ 26 گ ب فیصل آباد اور ملزم محمد ارشد ولد سمیر خاں سکنہ 282 گ ب کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا توان کے قبضہ سے 330گرام چرس برآمد ہوئی جسے قبضہ پولیس میںلے لیا گیا اور متعلقہ تھانہ روڈالہ جڑانوالہ میں الگ الگ مقدمات درج کروادیئے گئے۔

اسی طرح پٹرولنگ پولیس پوسٹ روشن والی جھال کے سب انسپکٹر مغفور احمد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ ملزم شفقت علی ولد محمد صدیق سکنہ چک نمبر 204 ر ب فیصل آباد کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو ملزم سے پسٹل 30 بوربمعہ 6 گولیاں بر۱ٓمد ہوئے جس پر اس کے خلاف تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ درج کروادیا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق احمد ہندل کی زیر نگرانی متفرق سٹور کا سامان جس میں انڈور گیمز کا سامان،کیرم بورڈ،رجسٹر ہائے،پرچم،پیپر کٹر،بال پوائنٹ، رم، کینوپیز، روڈ بلنکرز، الیکٹرک راڈز، ٹریفک کونز، سرچ لائٹ،مچھر مار سپرے،فنائل سرف،لیکویڈ کیمیکل اور دیگر اشیاء شامل ہیںپوسٹس میں تقسیم کردی گئیں۔

اس موقع پرایس ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد ہندل نے تمام انچارجز پولیس پوسٹس کو حکم دیا کہ نہ صرف پوسٹوں کی صفائی کا خاص خیال رکھاجائے بلکہ موسم برسات کی وجہ سے مچھر مار سپرے اور حشرات کیلئے کیمیکل سپرے کو بھی یقینی بنا یاجائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں