ڈویژنل کمشنر اورڈپٹی کمشنرعید الاضحی کی تعطیلات کے دوران جنرل بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ آمد،

عارضی قیام پذیر افراد کیلئے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعہ 31 جولائی 2020 17:21

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) :ڈویژنل کمشنر عشرت علی اورڈپٹی کمشنرمحمد علی عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران جنرل بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ پہنچ گئے اور وہاں عارضی قیام پذیر افراد کیلئے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین،اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر رانا حبیب اللہ بھی موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر اورڈپٹی کمشنر نے پناہ گاہ میں دوپہر کے کھانے پر موجود مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے کھانے کے معیار اور آرام کیلئے وقت گزارنے کے سلسلے میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ دوردراز سے آئے ہوئے مسافروں کو رات اور دن کے اوقات میں قیام کے دوران ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنر اورڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی اور کہاکہ بہترین انتظام وانصرام میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے واش روم میں صفائی اور دیگر شعبوں میں سٹاف کی ڈیوٹی بھی چیک کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے ایام میں شیلٹر ہومز میں آنے والے پناہ گزینوں کیلئے کھانے سمیت عارضی رہائش کیلئے خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی عید کے ایام کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی عارضی پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں جہاں خواتین کیلئے بھی علیحدہ سے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں