گزشتہ سال 5 اگست کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے خلاف ۱ٓج فیصل ۱ٓباد سمیت ڈویژن بھر میں یوم استحصال بھرپور طریقے سے منا یا جا ئے گا،

حق خودارادیت کے حصول کیلئے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی ترجمانی اور ان کی آواز دنیا میں اٹھائیں گے،صوبائی وزراء چوہدری ظہیر الدین خان،حافظ ممتاز احمداور محمد اجمل چیمہ کی اے پی پی سے بات چیت

منگل 4 اگست 2020 12:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن پنجاب چوہدری ظہیر الدین خان،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ محمد ممتاز احمد اور صوبائی وزیر برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم پنجاب محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے خلاف ۱ٓج بدھ کو فیصل ۱ٓباد سمیت ڈویژن بھر میںیوم استحصال بھرپور طریقے سے منا یا جا ئے گا اورصبح 10 بجے ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی اس دوران بچہ ،بوڑھا ،جوان ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا اور عالم اقوام پر واضح کردیا جائے گا کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے نیزہم کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کی آوازپوری دنیا میں اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ۱ٓج 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر پر گزشتہ سال کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کا ایک سال مکمل ہونے پرہم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ بھارت کے خلاف یوم استحصال مناکر ثابت کریں گے کہ ہمارے کشمیری بھائی اپنی جدو جہد ۱ٓزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر کشمیر کے مسئلے کوعالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین مسئلہ کی طرف مبذول کرا ئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت نے کشمیر سے متعلق جو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کئے ان سے بھارت کی تقسیم کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے مودی کو نئے دور کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے اقدامات نہ صرف کشمیر بلکہ خود بھارت کیلئے بھی مسئلہ بنیں گے جس سے آزادی کشمیر کی راہ ہموار ہو گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ۱ٓج کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرکے اس کو ثابت بھی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ۱ٓج یوم استحصال کے دن مقبوضہ کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے دنیا کو دکھا دے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کی حفاظت کیلئے کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ۱ٓج صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی اورعالمی لیڈرز کو خطوط لکھے جائیں گے جبکہ سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ۱ٓج 5 اگست کو پاکستان کا بچہ بچہ، بزرگ اور ہر شہری کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلے گا جس کے ساتھ ساتھ ہم نئی نسل کو بھی مسئلہ کشمیر سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھرپور انداز سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوششوں اورجدوجہد نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے جو بھی اقدامات اٹھائے گئے اور اٹھائے جارہے ہیں ان کا مقصد کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے لہٰذاہم سب یہ دن اس انداز سے منائیں گے کہ بھارت کو بھی پتا لگ جائے گا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اوربھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے باز رکھنے کیلئے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اوراللہ کے فضل و کرم سے انشاء اللہ کشمیر جلد ہی آزاد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں