کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے ایک ایک چپے کی حفاظت کی جائے گی،تحریک تکمیل پاکستان کے نا مکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،

مسلمانوں کے خون کا پیاسا مودی وادی میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی کا گھنائونا کھیل کھیلنے والا ہے مگر ہم اس کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے،تمام پاکستانی ۱ٓج بھارت کے خلاف یوم استحصال و یکجہتی کشمیر ریلیوں میںزیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں تاکہ دنیا پر واضح کیا جاسکے کہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر پوری طرح متحد اورہم ہمیشہ کی طرح سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شیخ خرم شہزاد ایم این اے

منگل 4 اگست 2020 12:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی فیصل ۱ٓباد شیخ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے ایک ایک چپے کی حفاظت کی جائے گی اورتحریک تکمیل پاکستان کے نا مکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گادوسری جانب مسلمانوں کے خون کا پیاسا مودی وادی میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی کا گھنائونا کھیل کھیلنے والا ہے مگر ہم اس کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے لہٰذاتمام پاکستانی ۱ٓج بھارت کے خلاف یوم استحصال و یکجہتی کشمیر ریلیوں میںزیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں تاکہ دنیا پر واضح کیا جاسکے کہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر پوری طرح متحد اورہم ہمیشہ کی طرح سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دے گی جبکہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جسے ہم نہیں سلامتی کونسل کی قراردادیں متنازعہ کہتی ہیںلہٰذاشہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ۱ٓج بدھ 5اگست کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں یکجہتی کشمیر ریلیوں میں شرکت کریں تاکہ دنیا پر واضح کیا جاسکے کہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر پوری طرح متحد اورہم ہمیشہ کی طرح سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019ء کے بھارتی اقدام کے بعد مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے اور بھارت سے ہزاروں کی تعداد میں آرایس ایس کے غنڈوں کو کشمیر میں بسایا جارہا ہے جبکہ ان غنڈوں کو ہر طرح کا اسلحہ د ے کر فوجی بیرکوں میں رکھا گیا ہے نیزحالات بتا رہے ہیں کہ مسلمانوں کے خون کا پیاسا مودی وادی میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی کا گھنائونا کھیل کھیلنے والا ہے مگر ہم اس کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے ایک ایک چپے کی حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب عالم اقوام اور عالم اسلام کو بھی بیدار ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قوم بھارتی سرکار کے گزشتہ سال کے ظالمانہ فیصلہ کے خلاف ۱ٓج بدھ کویوم سیاہ بھی منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں تنازعہ کشمیر کو نئی جہت دی ہے جبکہ وزیراعظم کے خطاب کے بعد دنیا مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب وہ وہ دن دور نہیں جب مسئلہ کشمیر حل ہوکر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ۱ٓج 5 اگست کا دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے لہٰذاہم سب یہ دن اس انداز سے منائیں گے کہ بھارت کو بھی پتہ لگ جائے گا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اوربھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے باز رکھنے کیلئے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اوراللہ کے فضل و کرم سے انشاء اللہ کشمیر جلد ہی آزاد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں