فیصل آباد: عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا

ٓحملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا

جمعہ 7 اگست 2020 22:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اڈا اچکیرہ کے رہائشی محمود کے بیٹوں 35 سالہ سردار اور 32 سالہ گلزار کا محلہ دار کے ساتھ عداوت بازی چلی آ رہی تھی، آج صبح دونوں میں تلخ کلامی ہونے پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے دونوں بھائیوں کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ ریسکیو1122 ٹیم نے مضروب بھائیوں کو طبی امداد کے لیے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد منتقل کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں