حکومت تمام تعلیمی اداری15اگست سے کھولنے کا فوری اعلان کرے، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

جمعہ 7 اگست 2020 23:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) حکومت تمام تعلیمی اداری15اگست سے کھولنے کا فوری اعلان کرے۔تعلیمی معاملات میں تاخیر مناسب نہیں ہے۔ حکومت پرائیویٹ سکولز اور مدارس الائنس کے مطالبات کومنظور کرے۔اگر تھیٹرز، سینما گھر، بیوٹی پارلر، 10اگست سے کھل سکتے ہیں تو تعلیمی اداروں کو نہ کھولنا سمجھ سے بالاتر ہے۔مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع میں قرار داد۔

دوسرے شعبوں کی طرح ایس او پیز کے تحت تعلیمی شعبوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا جائے تاکہ نوجوانوں کی تعلیم کا نقصان نہ ہو اور تعلیمی اداروں سے منسلک تمام شعبوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کم ہوسکیں۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے شہادت سیدنا عثمان غنی ؓ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ کے بے شمار فضائل و محاسن ہیں ۔

(جاری ہے)

مسجد نبوی ﷺکی توسیع و تعمیر میں ان کا زیادہ حصہ ہے۔ مدینہ منورہ کو میٹھا پانی حضرت عثمانی غنی ؓکی سخاوت سے میسر آیا۔ جنگ تبوک کیلئے ہزاروں سامان سے لدے ہوئے اونٹوں کا تعاون حضرت عثمان غنی ؓ نے کیا۔ حدیبیہ میں سرکار دوعالم ﷺ نے اپنے ہاتھوں کو حضرت عثمان ؓ کا ہاتھ قرار دیا۔ حضورﷺ نے پہاڑ پر آپ کو شہید کا خطاب زبان نبوت سے دیا۔

آپ صحابی رسولﷺ ہونے کے ساتھ ساتھ داماد رسولﷺ بھی تھے۔ نبیﷺ کی دو بیٹیاں حضرت عثمان ؓ کے نکاح میں تھیں۔آپ نے چالیس دن بھوکے پیاسے رہ کر ہر قسم کے اپنے اوپر مظالم برداشت کرلئے ، مگر نہ تو مدینہ طیبہ میں خون ریزی ہونے دی بلکہ مدینہ منورہ کا مکمل ادب و احترام کو ملحوظ خاطر رکھا۔ جوار رسول ﷺ سے آپ کو اس قدر محبت تھی کہ جان دے دی مگر جوار رسول ﷺسے دوری کو برداشت نہیں کیا۔

اسی طرح حرم محترم کے احترام کا حکم دیا شہادت منظور ہے مگر حرم مدینہ میں قتال منظور نہیں ہے۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان سے منسلک علماء، خطباء نے آج پورے ملک میں جمعہ کے اجتماعات میں حضرت عثمان غنی ؓ کی شہادت پر ان کی دین اسلام کیلئے بے شمار خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 18 ذی الحجہ بروز اتوار ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر فیصل آباد میں بعد نماز عصر شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی ؓسیمینار منعقد ہو گا۔ جس میں علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں