پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی نا قص حکومتی کار کردگی اور پھر اپنے گریبانوں میں جھانکیں، سید حسن مرتضی

جمعہ 7 اگست 2020 23:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی نا قص حکومتی کار کردگی اور پھر اپنے گریبانوں میں جھانکیںسلطنت عمرانیہ کی چمچہ گری کے سواکچھ کیا ہے تو عوام کو بتائیں اعلی عدلیہ عمرانی حکومت اور نیب کی کارکردگی پر شدید تنقید کر چکی ہے ۔

پی ٹی آئی کی ناکام حکومت کی وجہ سے غریبوں کے گھروں میں فاقوں کا راج قائم ہو گیا ہے موجودہ حکومت کے بس میں ہوتاتوسانس لینے پر بھی ٹیکس لگادیتی ہے ،شیخ رشید جیسے کرایے کے ٹٹو کی کیا اوقات ہے جو اپنا سیاسی چورن بیچنے کے لیے میڈیا کے سامنے اپوزیشن کی کردار کشی کے سوا کچھ نہیں کرتا،بے فیض چوہان ،فساد چوہدری اور چھدا ٹلی جیسے سیاسی بونوں کا کوئی مستقبل نہیں ۔

(جاری ہے)

،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری،پی پی یورپ کے مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ،محمد طاہر شیخ ،رائے عابد علی کھرل،رانا محسن خان پی پی اے جے کے فیصل آباد ڈویژنل صدر چوہدری خادم حسین کے ساتھ ملاقات کے دوران ضلعی آفس پی پی پی میں ملکی صورت حال اور بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے کیا پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ا گر بھوک اور غربت کے مارے لوگوں نے جھونپڑیوں سے نکل کر حکمرانوں کے عالی شان محلوں اور بنگلوں کا محاصرہ کرلیا تو انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں لوگ بے بسی سے ہاتھ مل رہے ہیں او ر حکمران بے حسی کی آخری حد پر پہنچ گئے ہیں ۔

اشیائے خوردونوش کی گرانی نے عام آدمی کیلئے جسم و جاں کا رشتہ قائم رکھنا محال بنا دیا ہے ۔عوام میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور بے یقینی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے، وزیراعظم کی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں چند ماہ سے دو سو فیصد سے زائد اضافہ کرنا کہاں کا انصاف ہی ،گیس بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے اور لوگوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں ۔

حکومت کے معاشی افلاطون خیالوں کے محل تعمیر کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے ۔عملا پورے معاشی نظام کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے سید حسن مرتضی نے مزیدکہا ہے کہ بحران خان کی نالائقی اور نا اہلی نے ملک و قوم بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،مفلسی اور پسماندگی نے دیہاتوں کے ساتھ ساتھ شہروںکو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ضروری ہے کہ گیس بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کی جائیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں