فیصل آباد،نامعلوم سفاک افراد گوالے کو قتل کر کے نعش قبرستان کے قریب پھینک کر فرار

ہفتہ 8 اگست 2020 21:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) تھانہ جھمرہ کے علاقہ 156 رب میں نامعلوم سفاک افراد نے گوالے کو قتل کر کے نعش قبرستان کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق 156 رب کے رہائشی سہیل بابر نے بتایا کہ وہ اور اس کا جواں سالہ بیٹا عبدالرحمن دودھ فروشی کا کام کرتے ہیں گزشتہ شام اس کا جواں سالہ بیٹا عبدالرحمن موٹرسائیکل لیکر گیا واپس نہ آیا، تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ قبرستان کے قریب سڑک کنارے اس کی نعش پڑی ہے۔

جس کے سر اور جسم کے مختلف حصوں کو تیز دھار آلے کے نشانات تھے۔ جسے نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر کے سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی نعش تحویل میں لیکر نامعلوم سفاک قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں