فیصل آباد ،ڈویژنل کمشنر کا چنیوٹ کا دورہ ،شجرکاری مہم کاآغاز کردیا

موجودہ حکومت میں جتنی شجرکاری ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملی، عشرت علی

منگل 11 اگست 2020 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے چنیوٹ کا دورہ کیا اورڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ چنیوٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خان نیازی، عمران عصمت پنوں، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین، فضل عباس، خرم شہزاد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ غلام حسین، سی او میونسپل کارپوریشن رانا نوار، ایم او پی رائے ظہیرقائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے پروفیسر اکرام الحق بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنر عشرت علی قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے سبزہ زار میں انار کا پودا لگانے کے بعد دعا کی۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بلین ٹری منصوبہ انقلابی پروگرام ہے، موجودہ حکومت میں جتنی شجرکاری ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملی، انہوں نے کہا کہ درخت ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہے، ماحول کو خوبصورت اور فضا کو آلودہ ہونے سے بچانا ہے تو ہ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کا ویژن ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے اور ہمیں ملکر اس میں حصہ لینا ہو گا۔نن

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں