بچوں بڑوں سب میں آزادی کا جشن منانے کا جوش و خروش دیدنی، ہر طرف قومی پرچموں، نت نئے ڈیزائن کی جھنڈیوں کے سٹال ہی سٹال سج گئے

بدھ 12 اگست 2020 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) :اب جبکہ جشن آزادی میں محض ایک دن باقی رہ گیا ہے تویوم ۱ٓزادی پاکستان کے حوالے سے شہر سبز ہلالی پرچموں سے سج گیاہے اور ہرطرف قومی پرچموں اور نت نئے ڈیزائن کی جھنڈیوں کے سٹال ہی سٹال لگ گئے ہیں جبکہ بچوں بڑوں سب میں آزادی کا جشن منانے کا جوش و خروش دیدنی ہے دوسری جانب جشن آزادی کی آرائشی اشیا کے منہ مانگے دام بھی طلب کئے جانے لگے ہیں۔

اے پی پی کے سروے کے دوران دیکھا گیا کہ الیکٹرانک اشیا کی مارکیٹ میں یوم ۱ٓزادی کی مناسبت سے نت نئی ایجادات متعارف کروائی گئی ہیں جن میں رنگ برنگ روشنیوں والے بیجز اور پی کیپس بھی شامل ہیں نیز رنگ برنگی روشنیوں والے بیجز کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جشن آزادی منانے کیلئے شہریوں میںزبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے لہٰذا شہر کی مرکزی مارکیٹ امین پوربازار میں جشن آزادی منانے کا سامان بڑے و چھوٹے سائز کے پرچم، جھنڈیاں، مختلف انواع اقسام کے بیجز،سٹیکرز، الیکٹرانک طورپر مختلف رنگوں کی بتیوں والے بیجز، قومی پرچم اور قائد اعظمؒ کی تصاویر والی ٹی شرٹس، بچیوں کیلئے چوڑیاں، جھمکے سمیت دیگر اشیا مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف مقامات ہر گلی محلے میں بھی دوکانیں سجی ہوئی ہیںجہاں بچے ،بوڑھے اور جوان اپنی اپنی پسند کے مطابق یوم ۱ٓزادی کی اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں