فیسکو کا فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں پرسوں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 13 اگست 2020 12:59

فیسکو کا فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں پرسوں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) فیسکو نے کل ہفتہ کو فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت، توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرمینٹی ننس ورک کے باعث کل 15 اگست بروز ہفتہ کو صبح 7سے دن 11بجے تک 132 کے وی سکارپ کالونی گرڈاسٹیشن کے مکو آنہ،سلطانی الاسٹو،لال کوٹھی اور اکبر فیڈر132 کے وی جڑانوالا گرڈاسٹیشن کے الحبیب فیڈر132 کے وی ،وی اے سی گرڈاسٹیشن کے صداقت،چاولہ انٹرپرائززاوروی اے سی ون فیڈرصبح آٹھ سے دن بارہ بجے تک 132 کے وی او ٹی پی گرڈاسٹیشن کے شادمان،مدنی،رسول پارک،منظور پارک،حق باہو،اسلامیہ پارک،راجہ روڈ،ڈی ایچ کیو ،امین ٹائون اور ڈپو بازار فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں