فیصل آباد: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 4 افراد کا اقدام خودکشی، جبکہ 3 افرادکی مختلف مقامات سے نعشیں برآمد

بدھ 23 ستمبر 2020 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) ، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 4 افراد کا اقدام خودکشی، جبکہ 3 افرادکی مختلف مقامات سے نعشیں برآمد․ آن لائن کے مطابق گھریلو حالات سے تنگ آ کر 4 افراد نے زہریلی گولیاں نگل لیں زہر نگلنے والوںمیں شاداب کے بشیر ولد الله دتہ، 61 ج ب کے بابر ولد راشد، پرتاب نگر کی جویریہ زوجہ ماجد اور محمد والا کے وسیم ولد خالد شامل ہیں جنہیں حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا، تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ پر 33 گ ب میں 25 سالہ الله دتہ کی نعش برآمد ہوئی، کوکیاں والا میں وسیم ساکن عباس پور اور تاندلیانوالہ کے چک 404 میں 18 سالہ محمد آصف ولد اقبال کی نعشیں برآمد ہوئیں پولیس نے تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں