فیصل آباد، 3 سالوں کا مال مقدمہ کا ریکارڈ غائب کرنے پر 3محرران 3نائب محرران ، ریکارڈ کیپر اور ان کے ساتھی پولیس ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

بدھ 23 ستمبر 2020 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) تھانہ سرگودھا روڈ کے گزشتہ 3 سالوں کا مال مقدمہ کا ریکارڈ غائب کرنے پر 3محرران 3نائب محرران اور ریکارڈ کیپر اور ان کے ساتھی پولیس ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سرگودھا روڈ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر علی عمران نے قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ محرر دفتر کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ گزشتہ تین برسوں 2017، 2018، 2019 کا رجسٹرڈ نمبر 19 مال مقدمات کا ریکارڈ اور روڈ بک سرٹیفکیٹ سیریل نمبر 1493 تا 1595 سال 2019 غائب پائے گئے جس پر موجودہ محرر نے بتایا کہ سابقہ محرران نے محرری کا چارج حوالے نہ کیا ہے۔

اور نہ ہی رجسٹرڈ نمبر 19 اور روڈ سرٹیفکیٹ فراہم کیے۔ بار بار تقاضہ کرنے کے باوجود ریکارڈ نہ مل سکا ہے جس پر سابق محرران آصف اشرف، خرم شہزاد اور کاشف، نائب محرران محمد قاسم، نعیم، عدیل فرقان، ریکارڈ کیپر ذیشان جبکہ پی سی فاروق آباد میں تعینات کانسٹیبل شفقت محبوب بغیر محرر تعیناتی کے ان کی ریکارڈ تکمیل میں بھرپور معاونت کرتا رہا ہے اور گزشتہ 3 سالوں کا ریکارڈ غائب کرنے کے الزام میں مذکورہ محرران، نائب محرران اور ریکارڈ کیپر کے خلاف زیردفعہ 155 C پولیس آرڈر 2002 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں