فیصل آباد: شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہولناک اضافہ ،70سے زائد مقامات پر لاکھوں کا نقصان‘سرراہ مسلح افراد نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی وقیمتی سامان لوٹ لیا

بدھ 23 ستمبر 2020 20:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہولناک اضافہ ،70سے زائد مقامات پر لاکھوں کا نقصان‘سرراہ مسلح افراد نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی وقیمتی سامان لوٹ لیا‘پولیس وارداتواتوں کو کنٹرول، آن لائن کے مطابق آج علی الصبح ڈاکوئوں کے 14 رکنی گروہ نے تھانہ صدر کے علاقہ پرانے گبیاں والا میں سرور کے گھر میں لوٹ مار کی بعدازاں تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 105 رب گبیاں والا میں ذوالفقار کے گھر سے موٹرسائیکل ایف ڈی او 8693 ماڈل 2016 چھین لی اس دوران ذوالفقار کے بیٹے 16 سالہ علی اعجاز نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اسے گولی مار دی، جسے خون میں لت پت ہونے پر ہسپتال داخل کرایا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جھمرہ میں منظور کی موٹرسائیکل نمبری سی ایچ کے 3330 ماڈل 2014 بھی چھین لی گئی، تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ کوریاں والا پل سے عتیق کے ڈرائیور اور کزن سے 5لاکھ کی نقدی چھین لی گئی، تھانہ سرگودہا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی میں شعیب سے مسلح افراد نے 5 لاکھ کی نقدی لوٹ لی، باغبان پورہ میں فیاض کی موٹرسائیکل اور ماجد کی موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی زیڈ 4453 ماڈل 2017 چھین لی گئیں، صدر کے علاقہ میں اکرم سے موٹرسائیکل یونائیٹڈ چھین لی گئی، ستیانہ روڈ پر غلام حیدر سے 40 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، 7 ج ب میں علی کی موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی وائی 5916 ماڈل 2016 چھین لی گئی، سٹی جڑانوالہ میں مغل پورہ سے الله دتہ کے گھر سے نقدی وغیرہ چھین لی گئی، جھمرہ میں علی سے 600 روپے چھین لیے گئے، 352 گ ب میں وصی کی بھینس چرا لی گئی، ڈرماں والا موڑ پر عبدالرزاق کی حویلی سے چور گائے اور بھینس لے اُڑے، اسلام نگر 253 رب میں علی کی حویلی سے 8 بکرے چھین لیے گئے، 385 گ ب میں مظہر کی بھینس چوری ہو گئی، مظہر چوک میں علی کے گھر سے نقدی وغیرہ چھین لی گئی، مسلم ٹائون میں جنید کی کار نمبری ایکس ایل آئی کرونا ایل ای جی 7038 ماڈل 2013 چور لے اُڑے، 61 گ ب میں رشید کے گھر سے چور نقدی 80ہزار وقیمتی اشیاء لے گئے، آفیسر کالونی میں ذیشان کی موٹرسائیکل روڈ پرنس ایف ڈی وی 9110 ماڈل 2014 چور لے گئے، ارشد ٹائون میں عبدالله کے گھر سے 10 ہزار کی نقدی چرا لی گئی، بلوچنی کے چک 68 میں نعیم کے مویشی چوری ہو گئے، رضا آباد میں شرافت کے گھر سے قیمتی سامان چور لے اڑے، ترکھانی میں چور ٹرانسفارمر لے اُڑے، دستگیر پورہ میں چور ظہیر کا رکشہ ایف ڈی کے 4013 ماڈل 2020 لے اُڑے، کھرڑیانوالہ میں وقار کی دکان سے 10 ہزار، 77 رب سے عثمان کے گھر سے 25 ہزار، ساندل بار میں زمان سے 7 ہزار، لیپ ٹاپ اور موبائل فون، 405 گ ب میں صدا بہار کا قیمتی سامان چرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

طارق آباد میں رمضان کی موٹرسائیکل سپرسٹار نمبری ایف ڈی کے 7136 چوری ہو گئی، 631 گ ب میں سونے خان سے مسلح افراد 30 ہزار کی نقدی، موٹرسائیکل ہنڈا نمبری 631 ماڈل 2018 چھین لی گئی، جھمرہ میں تجمل کی روڈ پرنس ایف ڈی ڈبلیو 7865 چرا لی گئی، الٰہی آباد میں اکبر کے گھر سے قیمتی سامان چوری ہو گیا، سی پی او آفس کے باہر سے عثمان کی موٹرسائیکل چائنہ 6028 نامعلوم چور لے اُڑے، ملت چوک میں طلحہ سے 2 موبائل فونز چھین لیے گئے، چنیوٹ بازار میں اویس کی ہنڈا نمبری ایف ڈی پی 184 چور لے اُڑے، غلام محمد آباد میں سلطان ٹائون سے احمد کار نمبر ایل او یو 3243 سوار موبائل فون چھین کر لے گئے، یوسف چوک میں جعفر سے 30ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، ریکس سٹی میں حسنین سے 18 ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، مدینہ ٹائون میں مجاہد کی ہنڈا گاڑی چور لے اُڑے، شہباز نگر میں جمشید کا ہنڈا 125 نمبری ایف ڈی این 4463 ماڈل 2016 بھی چور لے گئے، پہاڑی گرائونڈ میں اعجاز کی موٹرسائیکل ایف ڈی وائی 5288 چور لے اُڑے، ڈی سی آفس سے سہیل کی یونائیٹڈ موٹرسائیکل 3157 اے سے ڈی ماڈل 2020 چوری ہو گئی۔

گڑھ کے علاقہ میں عتیق سے موبائل فون چھین لیا گیا، کھرڑیانوالہ میں عمر، ناصر ٹائون سے احمد کی گاڑیاں بھی چوری ہو گئیں، ناولٹی پل پر شکیل کے بھائی کو لوٹ لیا گیا، سمن آباد میں علی، ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ پر اکرم، سردار کالونی میں مظہر، کھرڑیانوالہ میں عامر، جلہ موڑ سے احمد، بچیانہ والا موڑ پر عرفان، بوریوالا بائی پاس پر کاشف، رمضان آباد میں فیض، 61 ج ب میں جاوید بھی وارداتوں میں لٹ گئے، اکبر آباد موڑ پر ریحان، الائیڈ ہسپتال میں احسان الله، بھوآنہ بازار میں سہیل عباس، چھتری والی گرائونڈ میں نعمان، جناح کالونی سے یٰسین، 208 رب میں محمد علی، نشاط آباد میں محمد یار، سمال اسٹیٹ سے شبیر، 190 رب میں عبدالمجید، 186 رب سے صابر حسین لٹ گئے، پل کوریاں میں اے ایس آئی نواز سے بھی مسلح افراد نے نقدی وموبائل فون چھین لیا، ایوب کالونی میں عرفان صدیقی کی موٹرسائیکل بھی چور لے اُڑے، 215 رب میں عبدالشکور، سٹی جڑانوالہ میں شعیب، 194 رب میں اکرم، 197 گ ب میں الله یار بھی وارداتوں میں لٹ گئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں