فیصل آباد:مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کر دیا

پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ملوث 7 ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کر دیا، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ملوث 7 ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے چک 203 رب ملک پور میں رشید احمد نے مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان سنی ڈوگر وغیرہ کا موبائل فون شاپ پر بیٹھے بیٹے محمد عاطف جھگڑا ہو گیا جس کا مزہ چکھانے کے لیے سنی ڈوگر وساتھیوں نے عاطف کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں