فیصل آباد میں 2 سو ایکڑ پر مشتمل میڈیکل آلات بنانے کیلئے انڈسٹریل زون قائم کر دیا ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدر

پیر 28 ستمبر 2020 22:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں 2 سو ایکڑ پر مشتمل میڈیکل آلات بنانے کیلئے انڈسٹریل زون قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹریل زون کے قیام سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے میڈیکل آلات کی درآمدات میں کمی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈائلسزمشینیں، ہارٹ اسٹنٹ، ایکسرے مشینیں اور کینولاز پاکستان میں بنائے جائیں گے جبکہ اگلا میڈیکل انڈسٹریل زون سیالکوٹ میں قائم کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں