نواز شریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ، میاں فرخ حبیب

پیر 28 ستمبر 2020 23:14

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) : وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے‘ ان کے مذموم عزائم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔ فوج کے خلاف بول کر انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب بھی مودی کے پکے یار ہیں۔ پاکستان کے دشمنوں کوخوش کرنے کے لئے نواز شریف نے کبھی بھی کوئی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں خطاب کرکے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اور سفیر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے پر زور انداز سے پیش کیاجس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی سالمیت پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دے گی اس وقت تحریک انصاف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ ملکی معیشت بھی دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں