پولیس کا فیصل آباد میں سرچ آپریشن ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 05افراد گرفتار

منگل 29 ستمبر 2020 14:36

پولیس کا فیصل آباد میں سرچ آپریشن ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 05افراد گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) پولیس کا سرچ آپریشن ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 05افراد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق لائل پور ڈویژن میں تھانہ رضا آباد پولیس نے گنڈھا سنگھ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں پولیس ، ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس ، انسداد دہشتگردی سکواڈ اور قومی رضا کار فورس نے حصہ لیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ اافراد جو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2ایس ایم جی گنیں ، دو پمپ ایکشن ،دو شاٹ گنیں ، تین پسٹل ،پنتالیس گولیاں اور چودہ کیٹرجز برآمد کئے گئے ۔پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں