پولیس نے24گھنٹوں کے دوران4 اشتہاریوں سمیت 42 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

بدھ ستمبر 14:30

پولیس نے24گھنٹوں کے دوران4 اشتہاریوں سمیت 42 جرائم پیشہ افراد گرفتار ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) پولیس نی24گھنٹوں کے دوران4 اشتہاریوں سمیت42 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیوں میں24گھنٹوں کے دوران4 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 42 ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے 08منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا،ان کے قبضہ سے 1.700 کلوگرام چرس اور 228 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

ناجائز اسلحہ رکھنیاور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں فیصل آباد پولیس نے 25ملزم گرفتار کرکے 19 عدد پسٹل، 1عدد ریوالور، 1عدد رپیٹر، 3عدد بندوق، 1عدد رائفل اورمتعدد گولیاں برآمدکی گئیں۔فیصل آباد پولیس نے جواء مافیاء کیخلاف کارروائیاں کرکے 5 ملزم گرفتار کئے،گرفتار ملزمان سے جوئے پر لگی رقم 4220 روپے برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments