چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر ارشد منیرکی خصوصی ہدایت

ّفیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے چاروں سرکلز میں سالانہ مینٹی نینس شیڈ ول جاری کردیا

پیر 19 اکتوبر 2020 22:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر ارشد منیر کی خصوصی ہدایت پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے چاروں سرکلز میں سالانہ مینٹی نینس شیڈ ول جاری کردیا ہے ۔الیون کے وی ڈسٹری بیوشن سسٹم اور گرڈسٹیشنز پر یکھ بھال کے کام کیلئے سٹاف کو ضروری سامان اور ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

ٹرانسفارمر زاور ٹرانسمیشن لائینز کی مینٹی نینس کیلئے درختوں کی کٹائی اور کانٹ چھانٹ ،تاروں کی تبدیلی ،گرڈسٹیشنز پر سرکٹ بریکر کی ٹیسٹنگ اور ٹاورز پر ڈسک کی صفائی اورتبدیلی کی جائے گی ۔جبکہ دوران کام مختلف فیڈرز کومختلف دورانیے کیلئے شٹ ڈائون بھی کیاجائے گا ۔چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر ارشد منیر کی ہدایات پر ماہ ستمبر میں فیلڈ سٹاف نے مختلف فیڈرز کی پیٹرولنگ کی تھی اور کام کی نوعیت کا تعین کرلیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اب موسم بہتر ہوتے ہی شیڈول مرتب کرکے سالانہ مینٹی نینس شروع کرد ی گئی ہے ۔چیف ایگزیکٹو نے سٹاف کو سیفٹی فرسٹ کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر اور مکمل حفاظتی اقدامات کرکے کام کرنے کی ہدایات دی ہیں اور کہا کہ شیڈول کے مطابق کام کرنے کے بعد صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنانے میں بہت مدد ملے گی اور سسٹم بھی اپ گریڈ ہوگا ۔انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل سپلائی میں حائل رکاوٹوں کو دورکیاجائے تاکہ ان کو چوبیس گھنٹے بجلی کی ترسیل جاری رکھی جاسکے ۔

اس سلسلے میںسپرنٹنڈنگ انجینئر (آپریشن) فرسٹ سرکل رائے اصغر حسین نے اپنی سربراہی میں موسم سرما میںبجلی کی سپلائی میں رکاوٹ اور ٹرپنگ کا باعث بننے والے درختوں کی کٹائی اور کانٹ چھانٹ کا عمل شروع کروادیا ہے ۔گزشتہ روزاپریشن سٹاف نے نے ایس ڈی او مبشر لاڑاکی سرکردگی میں مختلف مقامات سے درختوں کی کانٹ چھانٹ اور کٹائی کی اس موقع پر ایس ای رائے اصغر حسین اور ایکسئین فیسکو چک جھمرہ ڈویژن سجاد حیدر اعوان نے ان کی نگرانی کی اور اس حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی صورت میں احتیاطی تدابیر اور مناسب ٹی اینڈ پی کے بغیر کام نہ کریں اور اپنی جان کی حفاظت کو مقدم جانیں ۔ اس موقع پر ریجنل چئیرمین ہائیڈرو یونین سرفراز ہندل بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں