فیصل آباد،حکومت پنجاب کی ہدایات پرانسدادسموگ اقدامات کے تحت گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول ملاں پورمیںسیمینار کا انعقاد

پیر 19 اکتوبر 2020 23:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پرانسدادسموگ اقدامات کے تحت گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول 52 ج ب ملاں پورمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صدر عالیہ ارشاد،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اسماء نسیم،ہیڈ مسٹرس مسز عافیہ حمید،انچارج مس شاہدہ بانو اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی ای او ایجوکیشن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کی ممکنہ صورت میں اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ اہلخانہ کے علاوہ محلے داروں اور اردگرد کے افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور خشک مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کریں۔انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام سموگ سے بچائو کے لئے آگاہی پروگرامزکا سلسلہ جاری ہے۔سیمینار سے محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے بھی خطاب کیاجبکہ طالبات نے مختلف ٹیبلوز کے ذریعے سموگ سے بچائو کی احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کو اجاگر کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں