گیارہ جماعتوں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں کرپشن پر واویلا کرنے کے سوا ملک اور قوم کے لئے کیا روڈ میپ دیا ہے، شیخ شاہد جاوید

پیر 19 اکتوبر 2020 23:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ موقف درست ثابت ہوا ہے کہ جب بھی احتساب ہو گا تو کرپشن کرنے اور اس میں حصہ وصول کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے۔ گیارہ جماعتوں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں کرپشن پر واویلا کرنے کے سوا ملک اور قوم کے لئے کیا روڈ میپ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی ملک دشمن ایجنڈے کوتقویت پہنچانے کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک کی بنیادیں مضبوط ہیں۔ 22 کروڑ پاکستانی متحد ہو کر اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن کا ایجنڈا قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے اور پوری قوم نے اس ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملکی و قومی مفادات کے تحفظ کی بجائے سیاسی اور ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپوزیشن ثابت کر رہی ہے کہ ان کو ملکی مفادات نہیں بلکہ ذاتی مفاد عزیز ہیں مگر عوام اپوزیشن کے ان عزائم کو ہر صورت ناکام بنادیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں