عمران خان صرف جعلی وزیراعظم ہی نہیں دماغ سے بھی خالی ہیں،حاجی اکرم انصاری

منگل 20 اکتوبر 2020 19:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ عمران خان صرف جعلی وزیراعظم ہی نہیں دماغ سے بھی خالی ہیں۔ووٹ کوعزت دواورآئین کی بالادستی کے لئے ایک کیپٹن صفدرنہیں پارٹی کے تمام ارکان کوبھی گرفتارکرلیا جائے توحکومتی نجات تک تحریک جاری رہے گی۔اُنہوں نے کہاکہ عمران خان نے خواجہ آصف کی بات کرکے خودفوج کوآلودہ کررہے ہیں۔

میاں نوازشریف نے کسی ادارے کی مخالفت نہیں کی۔

(جاری ہے)

شفاف الیکشن اوراداروں کی سیاست میں مداخلت کیاغلط اورمودی کی زبان ہی ۔جبکہ عمران خان خودبھارتی الیکشن میں کشمیریوں کے ساتھ دغا اور مودی کی کامیابی کی دعاکرتے رہے۔جھوٹے الزام اورمقدمات کے باوجودپی ٹی آئی کادھڑن تختہ ہوگااُنہوں نے کہاکہ حکومتی کرداراورریوں سے جمہوریت،آئین کی بالادستی اورملک کومعاشی نقصان پہنچ رہاہے۔میاں نوازشریف اب عالمی سطح کے لیڈرہیں22کروڑ عوام کی اکثریت اُن کے ساتھ ہے وہ کسی ادارے کے مخالف نہیں حکمران اداروں سے متعلق جھوٹ پرمبنی بیان بازی کرکے میاں نوازشریف کابال بیکا بھی نہیں کرسکتے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں