فیصل آباد:ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت

تجاوزات کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کا اپریشن ، ایف ڈی اے فلیٹس مدینہ ٹائون کے گردو نواح میں تمام پختہ اور عارضی تجاوزات کا صفایا کردیا،علامہ اقبال کالونی میں غیر قانونی تعمیرات پر چار پلاٹس کو سربمہر کردیاگیا

منگل 20 اکتوبر 2020 22:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے اپریشن کرتے ہوئے ایف ڈی اے فلیٹس مدینہ ٹائون کے گردو نواح میں تمام پختہ اور عارضی تجاوزات کا صفایا کردیاجبکہ علامہ اقبال کالونی میں غیر قانونی تعمیرات پر چار پلاٹس کو سربمہر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گو رایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مین سوساں روڈ مدینہ ٹائون میں ایف ڈی اے کے فلیٹس کی مارکیٹس اور ارد گرد تجاوزات کی صورت حال کا جائزہ لیا توبعض عناصر نے غیر قانونی طور پر پختہ تعمیرات کرکے گزر گاہوں کو روک رکھاتھا جس سے نہ صرف عام شہریوں کو آمدورفت میں دقت کا سامنا تھا بلکہ یہ تجاوزات ماحولیاتی آلودگی کا باعث بھی تھیں جن کے خلاف ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنت ٹیم نے بھاری مشینری سے اپریشن کرتے ہوئے ناجائز طور پر تعمیر کی گئی چاردیواریوں ، دھڑوں اور عارضی کمروں کو مسمار کرکے راستوں کو کھول دیا۔

(جاری ہے)

ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبر دار کیاگیا ہے کہ آئندہ کسی قسم کی تجاوزات سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قصورواروں کیخلاف مزید سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ دریں اثناء ایف ڈی اے کی ٹیم نے انسکپشن کے دوران بلا منظوری رہائشی گھروں کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرکے دکانیں تعمیر کرنے کی پاداش میں پلاٹ نمبر25F،382F،584,585 Lکو سیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں