فیصل آباد:اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی کا ماموں کانجن میں دکان کے گودام پر چھاپہ

چینی کی ذخیرہ کی گئی260 بوریوں سمیت گھی، کوکنگ آئل کی بڑی مقدار قبضہ میں لے کر گودام سیل کردیا

منگل 20 اکتوبر 2020 22:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی نے ماموں کانجن میں دکان کے گودام سے چینی کی ذخیرہ کی گئی260 بوریوں سمیت گھی اور کوکنگ آئل کی بڑی مقدار قبضہ میں لے کر گودام سیل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے اسلم اینڈ کو پر چھاپہ مارا تو وہاں گودام میں بڑی مقدار میں چینی اور گھی وآئل ذخیرہ کیا گیا تھا جس کا مارکیٹ کمیٹی میں ریکارڈ بھی نہ تھا۔انہوں نے مصنوعی مہنگائی کی غرض سے جمع کیا گیا سامان قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کرادیا۔انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ شدہ اشیاء عام مارکیٹ میں کنٹرول ریٹ پر فروخت کرائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں