فیصل آباد:اسسٹنٹ کمشنرسمندری فیصل سلطان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے وقفے وقفے سے سہولت بازار سمیت مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا

بنیادی ضرورت کی اشیاء کی مقررہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

منگل 20 اکتوبر 2020 22:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنرسمندری فیصل سلطان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے وقفے وقفے سے سہولت بازار سمیت مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور بنیادی ضرورت کی اشیاء کی مقررہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریٹ لسٹ کے مطابق پھل وسبزیوں، چینی، آٹا ودیگر اشیاء کی فروخت کو چیک کرتے ہوئے موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اوربتایاکہ سہولت بازاروں کے قیام کا مقصد لوگوں کو معیاری اشیاء مقررہ ریٹ پر فراہم کرنا ہے جس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے بعض گاہکوں کی اوورچارجنگ کی شکایات پر دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ دی اور کہا کہ آئندہ گرانفروشی سے باز نہ آنے پر جیل بھجوادیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں