فیصل آباد:ریکارڈ ٹمپرنگ کرنے پر واپڈا یونین کا چیئر مین گرفتار

ایف آئی اے نے ریمانڈ ز لیکر تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ، سنسنی خیز انکشافات متوقع

بدھ 21 اکتوبر 2020 20:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) ریکارڈ ٹمپرنگ کرنے پر واپڈا یونین کا چیئر مین گرفتار، ایف آئی اے نے ریمانڈ ز لیکر تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ، سنسنی خیز انکشافات متوقع ، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چیئر مین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ریجن فیصل آباد سرفراز احمد ہندل کو ریکارڈ ٹمپر کرکے جعلسازی کے ذریعے غیرقانونی ترقی اور مراعات حاصل کرکے حکومتی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور اسے تھانہ جھمرہ کے چک 188ر ب سے پکڑ لیا جوکہ جھمرہ سب ڈویژن میں ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ ملزم کے بارے میں پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے اپنی سروس بک میں بھی ٹمپرنگ کی ہوئی تھی ایف آئی اے ٹیم نے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا اور اس سے مزید تفتیش شروع کردی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں