فیصل آباد،سول ہسپتال میں آئوٹ ڈور کمرہ نمبر6کو دو حصوں میں تقسیم ، مریضوں کو پریشانی کا سامنا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) سول ہسپتال میں آئوٹ ڈور کمرہ نمبر6کو دو حصوں میں تقسیم کیاگیا جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے کمرہ نمبر6کو دل کے مریضوں کے لئے مختص کیاگیا تھا جس سے دل کے مریضوں کو سہولت باہم پہنچائی جاتی تھی موجودہ ایم ایس ڈاکٹر آصف حمید سلیمی کی ناقص پالیسی نے آئوٹ ڈور کیلئے کڈنی او پی ڈی کردیا جس سے دونوں امراض میں مبتلا مریض ذلیل وخوار ہونے لگے مریضوں اور انکے لواحقین نے وزیراعلی پنجاب‘سیکرٹری ہیلتھ اور ایم ایس سے اپیل کی ہے کہ کمرہ نمبر6کو دل کے مریضوں کے لئے ہی مختص رہنے دیا جائے اور کڈنی او پی ڈی کو اس کی پرانی جگہ شفٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں