سلیکٹڈ وزیراعظم اور انکے درباریوں کی بازاری زبانیں ملک میں تصادم کی فضا پیدا کر رہی ہیں، چوہدری شیرعلی

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے واقعہ کا نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکز ی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور انکے درباریوں کی بازاری زبانیں ملک میں تصادم کی فضا پیدا کر رہی ہیں انہوںنے سلیکٹڈ وزیر اعظم اور اسکی کابینہ کے نزدیک عورت کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے گھروں میں ماں ، بہن اور بیٹیاں نہیں تبھی وہ مخالفین کی ماں ، بہن اور بیٹیوں کے بارے بکواس کر تے پھررہے ہیںچوہدری شیر علینے کہاکہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ میں اتنا غیرت مند ہوں کہ اگر کہیں میرے خلاف گو عمران گو کا نعرہ لگتا تو گھر چلا جاتا اور الیکشن کرواتا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بندہ اپنا کہا بھول گیا ہے یا اب اس میں غیرت نہیں رہی کیونکہ اب تو پورے ملک میں گو عمران گوکے نعرے گونج رہے ہیں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا کہ اقتدار پر قابض یہ پہلی ناجائز و نا اہل حکومت ہے جو مخالفین کو گالیاں دینے والوں کو نہ صرف قومی خزانے سے بھاری تنخواہیں دے رہی ہے بلکہ عمران نیازی اپنی گھٹیا سیاست کے لئے اداروں کو متنازعہ بھی بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے واقعہ کا نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کرانے کی یقین دہانی پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں