فیصل آباد:محکمہ صحت کو کرونا کے مریضوں کا ڈیٹا روزانہ اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) محکمہ صحت کو کرونا کے مریضوں کا ڈیٹا روزانہ اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلہ محکمہ صحت کو کہا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کرونا کے مریض دیکھنے میں آ رہے ہیں لیکن ان کا مکمل ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بعض اضلاع کے افسران اس سلسلہ میں سست روی کا شکار ہیں ان کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔ کیونکہ رسک مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر (این ای او سی) کے اعداد وشمار ایک جیسے نہیں ہیں، جس پر محکمہ صحت کے افسران کو کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے کرونا کے کنفرم مریضوں کا مکمل ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی سستی قبول نہیں کی جائے گی اور رپورٹ جاری نہ کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں