حکومت پنجاب آبادی میں بے ہنگم اضافہ کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

جمعہ 23 اکتوبر 2020 20:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) حکومت پنجاب آبادی میں بے ہنگم اضافہ کی روک تھام کے لئے متعدد اصلاحی و انتظامی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ وسائل اور آبادی کے توازن کو برقرار رکھ کر ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی لطیف نذرکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد،ڈی ڈی او پاپولیشن ویلفیئر طیبہ اعظم،پیر صدیق الرحمن، مولانا محمد حفیظ،این جی اوز،فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن نکے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چھوٹے کنبے کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز کا دائرہ مزید وسیع ہونا چاہئے اس ضمن میں تعلیمی اداروں اور گاؤں کی سطح پرسیمینار اور دیگر معلوماتی پروگرامز منعقد کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے بہبود آبادی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے محکمانہ کاردگی میں مزید اضافہ کیا جائے۔انہوں نے علماء کرام کی خصوصی معاونت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاپولیشن ویلفئر ڈیپارٹمنٹ اپنی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کرے۔ایم پی اے لطیف نذرنے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث غربت، جہالت، بے روز گاری اور دیگر سماجی مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جا سکتا لہذا کنبہ چھوٹا رکھنے سے متعلق شدید احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے رجحان میں اضافہ ہونا چاہئے جس کے لئے محکمانہ کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔علماء کرام نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت برقرار رکھنے کے لئے سماجی شعور بیدار کیا جائے جس کے لئے علماء کرام اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے محکمانہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ سرجری کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں معلوماتی لیکچرز دینے کا سلسلہ وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فیملی ہیلتھ کلینکس پر شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی جارہی ہی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں