فیصل آباد ، 80 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واہ گزار کرالی گئی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گرینڈ اپریشن کرتے ہوئے ڈگلس پورہ مارکیٹ سے تجاوزات کی گئی 80 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی ودکانیں قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے رات گئے میراتھن اپریشن کی نگرانی کی اور بھاری مشینری بروئے کار لاتے ہوئے تجاوزات کا صفایا کرادیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈگلس پورہ میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے مکینوں اور دکانداروں کو ازخود تجاوزات ختم کرنے کے لئے دی گئی مہلت ختم ہونے پر اپریشن کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ہے اور کسی کو سرکاری اراضی پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں