انسدادپولیو کا عالمی دن ہفتہ 24 اکتوبرکو منایا جائے گا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) انسدادپولیو کا عالمی دن ہفتہ 24 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد کے مطابق انسداد پولیو کے عالمی دن پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیمینار تحصیل کونسل صدر(ضلع کونسل)کے ہال میں صبح 9 بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ سیمینار کے اختتام پر 10:30 بجے دن ضلع کونسل چوک سے آگاہی واک بھی منعقد ہوگی جس کا مقصدپولیو وائرس کے خلاف والدین میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلانے کا احساس اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں