ہاٹ سپاٹس سے ڈینگی لاروا کا صفایا کیا جائے،عمرمقبول

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) تحصیل بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے ہاٹ سپاٹس سے ڈینگی لاروا کا صفایا کیا جائے۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنرصدر عمر مقبول نے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے سرویلنس سرگرمیوں کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے تمام محکموں کے افسران سے کہاکہ اینٹی ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں جس میں غفلت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں ٹیموں کو مزید متحرک کیا جائے اور ڈینگی کی افزائش کی کوئی جگہ نظروں سے اوجھل نہ ہونے پائے۔انہوں نے انسدادی اقدامات اور صفائی ستھرائی برقرار نہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی اور روزانہ کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں