فیصل آباد ، رستم پارک میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکو ہلاک ، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ رستم پارک میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار جبکہ انکے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے مرنیوالے ڈاکو کی نعش کو مارچری اور زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرکے انکے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ، آن لائن کے مطابق گزشتہ شب تھانہ جھنگ کی پولیس معمول کے مطابق گشت کررہی تھی کہ رات دو بجے ریسکیو 15پر کال موصول ہو ئی کہ رستم پارک میں محمد امجد کے گھر داخل ہو کر ڈاکوئوں کا گروہ لوٹ مار کررہا ہے جس پر اطلاع ملتے ہی موبائل گشت اور پولیس کی بھاری نفری رستم پارک پہنچی تو علاقہ کو گھیرے میں لیکر ڈاکوئوں کو گرفتار دینے کا کہا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے دو ڈاکو زخمی ہو کر گر پڑے جبکہ انکے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، تاہم پولیس زخمی ڈاکوئوں کو ہسپتال لے جارہی تھی کہ ایک ڈاکو جسکی شناخت سلامت ولد سائیں سکنہ 102ر ب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ، جبکہ انکے دوسرے ساتھی خلیل ولد رحمت سکنہ سمن آباد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں کا مذکورہ گھروں میںڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھا اور شہر کے اکثر علاقوں میں رات کے وقت شہریوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرتا تھا ،جھنگ بازار پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مرنے اور زخمی ہونیوالے ڈاکوئوں کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں