فیصل آباد ،محکمہ صحت کی جانب سے ڈسپنسریاں اور بنیادی مراکز صحت کو دوبارہ ہیلتھ اتھارٹیز کے سپرد

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) محکمہ صحت کی جانب سے ڈسپنسریاں اور بنیادی مراکز صحت کو دوبارہ ہیلتھ اتھارٹیز کے سپرد کر دیا گیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹیز کو فوری طور پر ڈسپنسریوں اور بی ایچ یوز کے مالی وانتظامی امور کو کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے پنجاب ہیلتھ فیسلٹی مینجمنٹ کمپنی (PHFMC) کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 14 اضلاع میں موجود ڈسپنسریوں اور بنیادی مراکز صحت کے سپرد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق ہیلتھ فسیلٹی کمپنی دیہی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ صحت کی طرف سے صوبہ بھر کے 14 اضلاع کے شہری علاقوں میں واقع ڈسپنسریاں اور دیہی علاقوں میں واقع بنیادی مراکز صحت کے امور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سی ای اوز ہیلتھ کو کہا گیا ہے کہ وہ ڈسپنسریوں اور پی ایچ اوز کے مالی وانتظامی امور اپنے کنٹرول میں لیکر شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں