فیصل آباد ، موٹروے ایم تھری پر کھانے پینے کی شاپس پر اشیاء کے نرخ نامے آویزاں

پیر اکتوبر 19:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین کی زیر نگرانی ریونیو افسران اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی پر مشتمل ٹیموں نے ضلعی حدود میں واقع موٹر وے ایم تھری پرقائم کھانے پینے کی شاپس وٹک شاپس پر ڈی سی ریٹس پر مشتمل نرخنامے آویزاں کرادیئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مذکورہ شاپس پر اشیاء کی مقررہ قیمتوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں مسلسل انسکپشن بھی کی جائے گی اور زائد قیمت کی وصولی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments